سلمان خان کی 60ویں سالگرہ، سپر اسٹار کی فٹنس دیکھ کر مداح دیوانے ہوگئے
رواں برس شاہ رخ خان اور عامر خان کے بعد اب تیسرے خان یعنی سلمان خان بھی 60 برس کے ہونے والے ہیں۔
وہ 27 دسمبر کو اپنی 60ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، تاہم حیران کن طور پر ان کی سالگرہ کے حوالے سے کسی بڑے اہتمام یا خصوصی تقریبات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، جیسا کہ اسی سال عامر خان اور شاہ رخ خان کے لیے دیکھی گئیں۔
تاہم سلمان خان نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس اور انداز سے مداحوں کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے جم میں لی گئی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بلیک بنیان اور نیلے شارٹس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کلین شیو تصاویر میں سلمان خان کی مضبوط جسامت اور چست انداز نمایاں ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 60 برس کی عمر میں وہ ایسے ہی نظر آئیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ وہ تیس سال کے نوجوان لگتے ہیں، جبکہ دوسرے نے کہا کہ سلمان خان اب بھی سب پر بھاری ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور شاہ رخ خان کی ساٹھویں سالگرہ پر ان کی فلموں کی دوبارہ نمائش کی گئی، لیکن سلمان خان کے لیے فی الحال ایسی کسی تقریب کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
اس کے باوجود ان کی فٹنس اور مقبولیت ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔