لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک
ملزمان کی شناخت عاشق، عظیم، خرم، اسلم کے نام سے ہوئی، ملزمان کو منشیات کی ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا، پولیس
لاہور میں سی سی ڈی چوہنگ اور سی سی ڈی اقبال ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت عاشق، عظیم، خرم، اسلم کے نام سے ہوئی، ملزمان کو منشیات کی ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، اس دوران چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ چوہنگ میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم جاوید ہلاک ہوگیا،
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔