بینائی سے محروم افراد کےلیے خوشخبری، خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم)بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا

حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم)بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا،  بل رواں اجلاس میں بروز جمعہ پیش کیا گیا۔

متن  کے مطابق بل کے تحت نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، اس سے پہلے بینائی سے محروم افراد کی تعریف بل میں شامل نا ہے، 3/60 سے کم بینائی والے افراد خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہو گا، مکمل بینائی سے محروم افراد بھی خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

خصوصی افراد کی فہرست میں شامل ہونے سے نابینا افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ مل سکے گا، فہرست میں شامل ہونے سے نا بینا افراد حکومتی سکیموں کا حصہ بن سکیں گے۔

فہرست میں شامل ہونے سے نابینا افراد کو نوکری حاصل کرنے میں آسانی ہو گی، خصوصی افراد سرٹیفکیٹ سے نابینا افراد میں علاج معالجے میں تعاون ملے گا، خصوصی افراد سرٹیفکیٹ سے نا بینا افراد کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔

بل دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کی جائے گی، بعد از کمیٹی منظوری بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Load Next Story