ٹیلی کام ٹیرف پر تنازع، چین نے بھارت کو عالمی فورم پر گھسیٹ لیا
چین نے بھارت کے خلاف عالمی تجارتی ادارے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں باضابطہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کا مؤقف ہے کہ بھارت کی بعض تجارتی پالیسیاں اور پابندیاں چینی مصنوعات کے لیے نقصان دہ ہیں اور یہ عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔
چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے بعض اقدامات منصفانہ تجارت کے اصولوں کے منافی ہیں، جس کے باعث چینی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق چین نے اس معاملے پر عالمی تجارتی فورم سے رجوع کیا ہے تاکہ بھارت کو اپنی متنازع تجارتی پالیسیوں میں تبدیلی پر مجبور کیا جا سکے۔
چین نے اپنے مقدمے میں خاص طور پر بھارت کی ٹیلی کام ٹیرف پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر درست کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام چین اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔