انسٹاگرام کا نیا اے آئی ٹول پر کام جاری

یہ فیچر موجودہ 'سیپریٹ' موڈ کے ساتھ پیش کیا جائے گا

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک نیا اے آئی ٹول تیار کر رہا ہے جو اسٹوریز میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے درمیان ہموار ٹرانزیشن پیدا کرتے ہوئے ایک سادہ سے سلائیڈ شو کو ویڈیو کی طرح پیش کرے گا۔

اے ٹرانزیشن نامی اس فیچر کی پہلی بار رونمائی ریورس انجینئر الیسانڈرو پیلوزی نے کی اور اب تک اس پیشرفت سے متعلق متعدد ذرائع تصدیق کر چکے ہیں۔

موجودہ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین بہت ساری فوٹو اپ لوڈ کر دیتے ہیں جو کہ ایک سادہ سی سلائیڈ ٹو سلائیڈ سیکوئنس بناتی ہے اور ایک کے بعد ایک تصویر سامنے آتی رہتی ہے۔

یہ فیچر موجودہ 'سیپریٹ' موڈ کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور دو تصاویر کے درمیان خلا کو اے آئی سے پُر کرنے گا۔

واضح رہے انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچر پلیٹ فارم میں مصنوعی ذہانت کی شمولیت کی کمپین کے تحت شامل کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story