لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں کی ریس لگانے ویڈیو منظر عام پر آگئی
رنگ روڈ پر رکشوں اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے
لاہور:
لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشے ریس لگانے لگے، ریس لگاتے چنگچی رکشوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
رکشوں کے ساتھ موٹر سائیکل سوار بھی رنگ روڈ پر موجود ہیں۔
رنگ روڈ پر رکشوں اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے لیکن چنگچی رکشوں کی ریس اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی سے پولیس لاعلم نکلی۔
رنگ روڈ پیدل کراس کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار مقدمہ درج کروا چکے ہیں۔
رنگ روڈ پر موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کو کس نے اجازت دی، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ ویڈیو میں شرطیں لگاتے ہوئے بھی مختلف موٹر سائیکل سواروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔