ایشز سیریز، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز تماشائیوں نے نیا ریکارڈ بنادیا

میلبرن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز باکسنگ ڈے میچ کا پہلا دن تھا

فوٹو انٹرنیٹ

اییشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میلبرن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 93 ہزار 442 افراد میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تماشائیوں کی اتنی بڑی تعداد میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں نہیں آئی تھی تاہم اس سے قبل 2015 میں 93 ہزار 13 لوگ میچ دیکھ چکے ہیں۔

تاہم میلبرن میں جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے باکسنگ ڈے کے پہلے روزتماشائیوں کی ریکارڈ آمد نے 9 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تماشائیوں کا اسٹیڈیم آنا رائیگاں نہیں گیا کیونکہ دونوں ٹیموں کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پہلے ہی روز 20 وکٹیں گریں۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 152 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی کینگروز کے بولرز کے آگے بے بس نظر آئی اور 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 

متعلقہ

Load Next Story