چین: روبوٹ نے بیڈمنٹن کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
روبوٹ نے ملک کے ٹاپ انسان کھلاڑیوں کے ساتھ 1452 ریلیز مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
چینی کمپنی کے روبوٹ نے بیڈمنٹن نے ملک کے ٹاپ انسان کھلاڑیوں کے ساتھ 1452 ریلیز مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ژیجیانگ شنچن کیاڈونگ ٹیکنالوجی کمپنی کے بنائے گئے روبوٹ نے شاؤژنگ میں چین کے ٹاپ کھلاڑیوں کے خلاف گیم کھیلا۔
روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ 1452 لگاتار ہِٹ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
اس ایتھلیٹک روبوٹ کو بصارت اور موشن کنٹرول کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کو ملی سیکنڈ کی سطح پر ٹائمڈ ہے۔