پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا
نوکٹیلوکا بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، یہ قدرتی موسمی عمل ہے جس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، یہ سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا، مچھلیوں کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
معظم خان کا کہنا ہے کہ رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے، یہ ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے اور یہ بھی قدرتی عمل ہے۔