انڈر 19 سہ ملکی ون ڈے سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ عثمان سادات 75 اور کپتان محبوب خان 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4، محمد صیام اور دانیال خان نے 2،2 جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔