ٹمپرڈ ویزے کی بنیاد پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو روک لیا گیا

مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا یو اے ای کا  فیملی وزٹ ویزا ٹمپرڈ شدہ تھا

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ ویزے کی بنیاد پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو روک دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر باسط احمد فلائٹ نمبر G9-543 کے ذریعے یو اے ای جا رہا تھا، مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا یو اے ای کا  فیملی وزٹ ویزا ٹمپرڈ شدہ تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے مسافر نے 2 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا ایجنٹ سے حاصل کیا۔

مسافر امیگریشن حکام کو یو اے ای جانے کا مقصد بتانے میں ناکام رہا۔

مسافر کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story