وقت ضائع کرنا بند کریں، مگر کیسے؟
خود کو وقت ضائع کرنے سے بچانے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر طریقے ہیں جنہیں اگر آپ اپنا لیں تو آپ اپنے ہر منٹ اور گھنٹے کو کارآمد بنا سکتے ہیں۔
1) واضح مقصد بنائیں: جب آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کا مقصد کیا ہے تو توجہ بٹنے کے امکانات کم ہونگے۔ روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 اہم کام طے کرنے کی عادت بنائیں۔
2) وقت کی منصوبہ بندی کریں: دن کو حصوں میں تقسیم کریں (مثلاً کام، آرام، کھیل، مطالعہ وغیرہ)۔ یا پورے دن کا ٹائم ٹیبل بنائیں اور اس پر عمل کریں اور مشکل کام پہلے کریں۔
3) موبائل اور سوشل میڈیا کو قابو میں رکھیں: غیر ضروری نوٹیفکیشن بند کریں۔ مخصوص وقت پر ہی سوشل میڈیا استعمال کریں اور کام کے وقت فون کو اپنے آپ سے دور رکھیں۔
4) کام کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں: بڑے یا وقت طلب کاموں سے بیزاری یا سستی آتی ہے، اس لیے انہیں چھوٹے مرحلوں میں کریں۔
5) “ابھی نہیں” کہنا سیکھیں: ہر چیز فوراً ہوجائے، یہ ضروری نہیں۔ غیر ضروری کاموں کو بعد کے لیے چھوڑ دینے کی عادت اپنائیں اور ضروری کاموں کو جلد سے جلد انجام دیں۔
6) خود احتسابی: دن کے آخر میں خود سے پوچھیں کہ آج میں نے کیا اچھا کیا؟، کہاں وقت زیادہ ضائع ہوا؟، کل کیا بہتر کر سکتا ہوں؟۔
7) آرام اور صحت کا خیال رکھیں: سب سے بڑھ کر مناسب نیند، ہلکی ورزش اور وقفہ لیں کیونکہ یہ ذہن کو تازہ رکھتا ہے، جس سے وقت کا ضیاع کم ہوتا ہے۔