سابق کپتان نے شاداب خان کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھا دیا

چند نوجوان کھلاڑی اسکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئے

کراچی:

سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تجربہ کار بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو تو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تاہم چند نوجوان کھلاڑی جگہ بنانے سے محروم رہ گئے۔

شاداب خان کو کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ لیگ اسپنر اس وقت بیگ بیش لیگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو جوہر دکھا رہے ہیں۔

آل راؤنڈر کے علاوہ، وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو بھی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر سابق کپتان راشد لطیف نے سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے اپنی پوسٹ پر سوال اٹھایا کہ ’’سری لنکا کے ساتھ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان تو شامل کر لیا گیا لیکن ڈومسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سفیان مقیم اور معاذ صداقت کو نظر انداز کر دیا گیا۔‘‘

شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹریند بنا رہا، ان کی شمولیت کے حوالے سے سابق کپتان نے سوال بھی اٹھایا۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

 

متعلقہ

Load Next Story