افغان سرحد سے دہشتگردی کا خطرہ ، کے پی میں سرچ آپریشن
پشاور میں رواں سال پولیس کی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2025 کے دوران 1 ہزار 16 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 731 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشنز کے دوران 846 ہتھیار اور 14 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائیاں میں 524 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
90 کلو چرس، 91 کلو آئس اور تقریباً 3 کلو ہیروئن بھی برآمد کی گئیں۔ پشاور میں منشیات کے اڈوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 95 بوتلیں شراب ضبط کی گئیں۔
کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر 1596 افراد کو گرفتار کیا گیا۔