راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ولیمے کا فوٹو شوٹ وائرل

ماہین خان کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، مایوں، مہندی اور بارات کے بعد ان کا ولیمے کا فوٹو شوٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔ 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، ماہین کا نکاح شایان کے ساتھ طے پایا ہے، مداحوں کو خاص طور پر ماہین خان کے دلہن کے انداز بے حد پسند آئے۔

گزشتہ رات ماہین خان کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

خوبصورت ماہین خان نے اسٹیل گرے رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر بھاری کڑھائی کی گئی تھی جب کہ ہلکی کڑھائی والے خوبصورت نیٹ دوپٹے کے ساتھ انہوں نے زیورات کا بھی خوب انتخاب کیا جب کہ دلہن کے ہیئراسٹائل نے ان کی شخصیت کو مزید نکھارا۔

ماہین خان کے شوہر نے بھی ڈارک گرے رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا اور وائٹ شرٹ کے ساتھ گرے رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی۔

 

Load Next Story