عمان نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آنے والے ایونٹ میں عمان کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے سے ہوگا

عمان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔ یہ ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی چوتھی شرکت ہوگی، اس سے قبل ٹیم 2016، 2021 اور 2024 کے ایڈیشنز میں حصہ لے چکی ہے۔

آنے والے ایونٹ میں عمان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے سے ہوگا۔ عمانی ٹیم اپنے مہم کا آغاز 9 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اسکواڈ میں سب سے نمایاں عدم شمولیت کلیم ثنا کی ہے، جو ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کے اسٹار پرفارمر رہے تھے۔ تاہم آل راؤنڈرز وسیم علی، کرن سوناوالے اور جے اودھیڑا جبکہ فاسٹ بولرز شفیق جان اور جیتن رامانندی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دفاعی چیمپئن اور میزبان بھارت ممبئی میں امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

عمان کا 15 رکنی اسکواڈ:
جتندر سنگھ (کپتان)، وِنایک شکلا، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناوالے، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اودھیڑا، شفیق جان، آشش اودھیڑا، جیتن رامانندی، حسنین علی شاہ۔

 

Load Next Story