دنیا میں سب سے پہلے کون سا ملک 2026ء میں داخل ہوگا؟
دنیا میں سب سے پہلے سال 2026ء میں داخل ہونے کا اعزاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی (Kiribati) کو حاصل ہوگا۔
بین الاقوامی وقت کے نظام کے مطابق کریباتی کے لائن آئی لینڈز خصوصاً کریسمس آئی لینڈ (Kiritimati) دنیا کے سب سے آگے چلنے والے ٹائم زون UTC+14 میں واقع ہیں۔
اسی ٹائم زون کی وجہ سے کریباتی میں یکم جنوری 2026ء کا آغاز دنیا کے تمام ممالک سے پہلے ہو جائے گا، جبکہ اس وقت دنیا کے کئی خطوں میں ابھی 31 دسمبر 2025ء جاری ہوگا۔
ماہرین کے مطابق کریباتی کے بعد ساموا، ٹونگا اور نیوزی لینڈ نئے سال میں داخل ہوں گے، جبکہ دنیا میں سب سے آخر میں نیا سال امریکی ریاست ہوائی اور دیگر امریکی جزائر میں منایا جاتا ہے۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کے پہلے لمحات، آتش بازی اور تقریبات کے باعث دنیا بھر کی نظریں کریباتی پر مرکوز رہیں گی، جہاں سب سے پہلے 2026ء کا آغاز ہوگا۔