لاہور؛ گھر میں آگ لگا کر سو جانے والا شخص جھلس کر جاں بحق

مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، لواحقین

لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں آتشزدگی کی کال موصول ہوئی کہ گھر میں آگ لگی ہے۔

لواحقین کے مطابق مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، مذکورہ شخص کمرے میں آگ لگا کر سو گیا اور جھلس گیا۔

ریسکیو حکم کے مطابق 48 سالہ عثمان ولد زبیر جھلس کر جاں بحق ہوا۔

Load Next Story