سونا آج بھی سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے


اسٹاف رپورٹر December 31, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے آج بھی سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت آج بدھ کے روز مزید 25 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی 212 روپے کی کمی سے 7718 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام نرخ 182روپے کی کمی سے 6616روپے ہوگئے۔

مقبول خبریں