جھنگ؛ وٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق

ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو 1122

قلی فقیر کے قریب ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی کی بس لاہور جا رہی تھی جو سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔ ویگن ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔

ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر موقع پر پہنچ گئے۔

حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story