جیسن ہولڈر نے راشد خان کا 7 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو نے 2016 میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، وہ اب مجموعی طور پر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں


اسپورٹس ڈیسک December 31, 2025

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے افغانستان کے راشد خان کا 7 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسن ہولڈر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس سے قبل کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ (96) ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ راشد خان کے پاس تھا جو انہوں نے 2018 میں قائم کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو نے 2016 میں 87 وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ وہ اب مجموعی طور پر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے نور احمد رواں سال 86 وکٹیں حاصل کرکے پانچویں نمبر ہیں جبکہ راشد خان 2022 میں 81 اور 2017 میں 80 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں