انڈر 19 سہ ملکی سیریز: زمبابوے نے افغانستان کو 19 رنز سے شکست دیدی

186 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 166 رنز ہی بنا سکی

انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو  19 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 48 ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

دھروو پٹیل 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن سینزیر 38، ٹیٹینڈا چِموگورو 23، کاین بلِگنوٹ 22، کوپک واش موراڈزی 15، شیلٹن میزویٹوریرا 6، لیروئے چیوالا 6، کپتان مائیکل بلِگنوٹ 3، بینی زوزے 2 اور نیتھنیل ہلبنگانا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویبسٹر مڈیڈی 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے سلام خان نے 4 جبکہ حفیظ زدران نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نورستانی عمرزئی اور عزیر اللہ نیازئی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

186 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 166 رنز ہی بنا سکی۔

کپتان محبوب خان 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان سادات 35، عزیز اللہ میاخیل 16، فیصل شنوزادا 13، عزیر اللہ نیازئی 7، نافذ اللہ امیری 7، خالد احمد زئی 4، روح اللہ عرب 2، سلام خان 1 اور حفیظ زدران 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نورستانی عمرزئی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے ویبسٹر مڈیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ برینڈن سینزیر اور شیلٹن میزویٹوریرا 2، 2 جبکہ دھروو پٹیل اور بینی زوزے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story