کراچی پولیس چیف نے بطور آئی جی سندھ عہدے کا چارج سنبھال لیا

سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ کو پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اڈھو نے باقاعدہ آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

حکام کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ کو پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینیئر پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ غلام نبی میمن مدت ملازمت مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

Load Next Story