مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
مددگار ون فائیو پولیس سہراب گوٹھ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، گاڑی سے ملنے والی انتہائی قیمتی اشیا اور دیگر سامان متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔
مددگار ون فائیو پولیس سہراب گوٹھ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گاڑی سے ملنے والی رقم ، زیورات ، بینک چیکس ، پرائزبونڈ ، موبائل فونز ،لائسنس یافتہ اسلحہ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔
مددگار ون فائیو پولیس سہراب گوٹھ نے ٹریفک حادثےکے دوران ایک کارسے 10 لاکھ 90 ہزار روپے نقد،زیورات،بینک کے چیکس، پرائزبونڈ ، موبائل فونز، لائسنس یافتہ اسلحہ ، گھڑیاں اوردیگرقیمتی سامان برآمد کیا۔
ٹریفک حادثہ ایک کار اور مزدا کے درمیان پیش آیا جس میں کار ڈرائیور موقع پہ جان بحق ہوگیا تھا۔ مدد گار ون فائیو نے بروقت موقع پر پہنچ کر مزدا ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
بعد ازاں گرفتار ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانہ پہنچا دیا گیا ہے۔