پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی نے شاندار ویڈیو جاری کردی

پی ایس ایل نے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا


اسپورٹس ڈیسک January 01, 2026

پاکستان سپر لیگ نے 2025 میں اپنے دس سال کامیابی سے مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

پی ایس ایل کی کامیاب 10 سالوں سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ لیگ محض ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک مضبوط عالمی اسپورٹس برانڈ بن چکی ہے۔

گزشتہ 10 سیزنز میں پی ایس ایل نے نہ صرف اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کی بلکہ پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

ابتدائی سفر سے لے کر آج تک، پی ایس ایل نے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا۔

بین الاقوامی کرکٹرز کی لیگ میں شرکت کی خواہش اس کی مسابقتی فضا، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور منفرد شناخت کا ثبوت ہے۔

یہ سفر آسان نہیں رہا، مگر پاکستان کرکٹ بورڈ، فرنچائزز اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے لیگ نے ہر مشکل کا سامنا کیا۔

پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن سب سے کٹھن مراحل میں شمار ہوا، تاہم پاک بھارت جنگ میں غیر معمولی حالات کے باوجود تمام میچز پاکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئے جس سے پاکستان پر عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

 

مقبول خبریں