دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری
دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی گئی۔
سندھ اسمبلی کے 62 اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے، قومی اسمبلی کے 125 اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
پنجاب اسمبلی کے 159 اراکین مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کروا سکے، گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین کو 15 جنوری تک حتمی مہلت دے دی گئی، 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
اثاثوں کی تفصیلات اور گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں رمیش کمار ونکوانی، ثمر بلور، سائرہ افضل تارڑ، طاہرہ اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، ارشد ووہرا نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
خورشید شاہ، اویس لغاری، عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، لطیف کھوسہ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام نے بھی گوشوارے اور اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔