او جی ڈی سی کا تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان

براگزئی ایکس-1کنویں سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوارحاصل ہوئی، ترجمان

او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے بڑی تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ براگزئی ایکس-1کنویں سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوارحاصل ہوئی،  براگزئی ایکس-1کنویں 5,170 میٹرگہرائی تک ڈرل کیا گیا۔

بیان کے مطابق ڈٹہ فارمیشن میں ہائیڈروکاربن سے بھرپور 187 میٹر زون کی کامیاب نشاندہی ہوئی، نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصدجبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصدکے حصے دار ہیں۔

 ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی اور او جی ڈی سی کے توانائی ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا،  مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں بہتری آئے گی۔

Load Next Story