دبئی میں نیو ایئر کی خوشیاں، ثنا جاوید اور شعیب ملک کی تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ ثنا جاوید نے نئے سال کی آمد دبئی میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ مناتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
ثنا جاوید نے دبئی کے مشہور برج خلیفہ کے پس منظر میں لی گئی تصاویر کے ساتھ شاندار آتش بازی کے مناظر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیے، جن میں نئے سال کی خوشیوں اور جشن کا بھرپور عکس دکھائی دیتا ہے۔ ان تصاویر میں وہ اور شعیب ملک خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثنا جاوید کی ان تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ تبصروں میں مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔