سال نو پر نوسرباز سرگرم، این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلیے الرٹ جاری کردیا
فوٹو: فائل
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سالِ نو کے موقع پر موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے سال کی آمد پر "مبارکباد کے لنکس" اور "جعلی تحائف" کے پیغامات گردش کر رہے ہیں، کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
این سی سی آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پر کلک نہ کریں، نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس صارفین کے موبائل اور ڈیٹا کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کی جاری کردہ ہدایات حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔ این سی سی آئی اے شفافیت اور احتساب کے فروغ کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔