بھارتی شہری پر قسمت مہربان، لاٹری میں ایک لاکھ درہم جیت لیے

جیتنے والا ٹکٹ اب 30 ملین درہم کے گرینڈ پرائز ڈرا میں بھی شامل ہو چکا ہے، جو ہفتے کو منعقد ہوگا

دبئی میں مقیم ایک بھارتی تارکِ وطن کی کئی سالہ کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں اور وہ بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای ڈرا میں ایک لاکھ درہم جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ منیالیشورن سکتھی ونائگم، جو دبئی میں بطور اکاموڈیشن انچارج کام کرتے ہیں، انہوں نے سیریز 282 کے تحت ٹکٹ نمبر 125483 کے ذریعے یہ انعام جیتا۔ وہ گزشتہ 20 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

ونائگم گزشتہ چار سے پانچ سال سے باقاعدگی سے ہر ماہ بگ ٹکٹ خرید رہے تھے اور انہیں یقین تھا کہ ایک دن ان کی قسمت ضرور بدلے گی۔ دسمبر میں وہ لمحہ آ ہی گیا جب پروگرام کے میزبان کی کال پر انہیں اپنی کامیابی کی خبر ملی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ انہوں نے اکیلے ہی خریدا تھا اور کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں جیت کی اطلاع ملی تو وہ بے حد خوش ہوئے اور کچھ لمحوں تک اس خبر پر یقین کرنا مشکل تھا۔

ونائگم نے ابھی انعامی رقم کے استعمال کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بگ ٹکٹ خریدتے رہیں گے۔ ان کا جیتنے والا ٹکٹ اب 30 ملین درہم کے گرینڈ پرائز ڈرا میں بھی شامل ہو چکا ہے، جو ہفتے کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ

Load Next Story