شکرگڑھ؛ شہری نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی، ویڈیو دیکھیں

نوجوان کا مچھلی لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا اعلان

پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں شہری نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق عارف نامی شہری نے مچھلی کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے پکڑی ہے، مچھلی کا وزن 65 کلو ہے۔

نوجوان مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے مچھلی منڈی میں پہنچ گیا، جس کی قیمت ابھی تک 90 ہزار روپے لگی ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ پورے ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوگی تو ہی فروخت کرکے جاؤں گا، مچھلی اچھی نسل کی ہے اور اس میں ایک کانٹا ہوتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story