بالیاں نوچنے والی 2 خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
خواتین ملزمان شبانا اور ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
انچارج بی بی پاک دامن سید تحسین گیلانی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران خواتین ملزمان کو شیرا کوٹ کے علاقے سے فوٹیج کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
خواتین ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالیاں نوچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواتین ملزمان سے نوچی ہوئی بالیاں اور دربار سے چوری شدہ موبائل بھی برآمد کیا گیا۔
خواتین ملزمان شبانا اور ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔