رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

ماضی میں اداکاری و گلوکاری سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ نے حال ہی میں نکاح کیا ہے

کراچی:

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ تھیں تاہم بعد میں انہوں نے خلع لے لی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل کبھی اپنی شادی یا علیحدگی پر بات نہیں کی۔

رابی پیرزادہ کے مطابق وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتیں تاہم پیش آنے والے حالات کے بعد خلع کا فیصلہ کیا جو دونوں فریقین کی تکلیف کے خاتمے کا باعث بنا۔ 

ایک اور انکشاف میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آ کر وٹہ سٹہ کی شادی کی تھی جس پر اب انہیں افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی شادیوں میں اکثر مسائل جنم لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اداکاری اور گلوکاری سے وابستہ رہنے والی رابی پیرزادہ اب ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر، مصورہ اور خطاط کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ رابی پیرزادہ اس وقت اپنا بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں۔

خیال رہے کہ رابی پیرزادہ حال ہی میں ایک بار پھر نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

Load Next Story