گوادر؛ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا
کوئٹہ:
گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔