کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی شاندار تقریب، آئی جی ایف سی بلوچستان کی شرکت

شرکاء نے کیڈٹس کی عمدہ کارکردگی، خود اعتمادی اور اعلیٰ تربیتی معیار کو بھرپور سراہا

کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں والدین،ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر نصیر آباد، مقامی عمائدین اور سول و ملٹری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران کیڈٹس نے اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پریڈ اور مختلف عملی سرگرمیاں پیش کیں۔ والدین اور دیگر شرکاء نے کیڈٹس کی عمدہ کارکردگی، خود اعتمادی اور اعلیٰ تربیتی معیار کو بھرپور سراہا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج جعفر آباد کے تعلیمی و تربیتی معیار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا۔

کیڈٹس نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم کیڈٹ کالج جعفر آباد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور ہمارے والدین کو بھی اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ان کے بچے ایک عظیم ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Load Next Story