اقرار الحسن کی تیسری بیوی کی پہلی اہلیہ سے محبت پر دلچسپ گفتگو وائرل

صبح اٹھ کر جب تک میں قرۃ العین اقرار کو نہ دیکھ لوں، میری صبح مکمل نہیں ہوتی، عروسا خان

معروف پاکستانی میزبان اقرار الحسن کی تیسری بیوی عروسا خان کی ، قرۃ العین اقرار کے ساتھ محبت سے متعلق وائرل ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرامز ’سرِعام‘ اور ’شانِ رمضان‘ سے شہرت پانے والے میزبان اقرار الحسن یوٹیوب پر پوڈکاسٹس اور اپنے ذاتی چینل کے ذریعے بھی خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جہاں ان کے سبسکرائبرز کی بڑی تعداد ہے۔

حال ہی میں برطانیہ میں صحافی فرید قریشی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عروسا خان کو قرۃ العین اقرار کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسی گفتگو میں اقرار الحسن نے بھی اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار کے لیے تعریف کے کلمات کہے۔

عروسا خان نے کہا کہ صبح اٹھ کر جب تک میں قرۃ العین اقرار کو نہ دیکھ لوں، میری صبح مکمل نہیں ہوتی، وہ ایک بہت اچھی انسان ہیں اور ایک بڑی بہن کی طرح سب کا خیال رکھتی ہیں، وہ میرا خیال ایک چھوٹی بہن کی طرح رکھتی ہیں اور مجھے ہمیشہ رہنمائی دیتی رہتی ہیں۔ 

اقرار الحسن نے کہا کہ جس طرح قرۃ العین نے ان کے خاندان کو متحد رکھا ہے اور ان کی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کا خیال رکھا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سب کا سارا کریڈٹ قرۃ العین کو جاتا ہے، اور انہوں نے اپنے خاندان کی یکجہتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں قرۃالعین اقرار سے ڈرتے ہیں، اسی لیے ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ میں بھی شادی کرنا چاہتا ہوں، اگر قرۃ العین اقرار اجازت دے دیں تو۔ 

ایک مداح نے لکھا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ وہ بار بار شادی کر لیتے ہیں کیونکہ قرۃ العین اقرار سب سے بہترین ہیں۔

ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ہم سب قرۃ العین کے تاثرات دیکھ سکتے ہیں، وہ اس سب پر یقین نہیں کر رہیں۔

کچھ صارفین نے قرۃ العین اقرار کی ہمت، صبر اور مضبوط شخصیت کی تعریف بھی کی۔

Load Next Story