رجب بٹ اور ندیم مبارک پر جوا ایپ کی پروموشن کے کیس سے متعلق بڑی پیشرفت
ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کو جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں عدالت سے ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کے تشدد کے بعد یوٹیبر رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو لاہور کی سیشن عدالت میں زبردست پروٹوکول فراہم کیا گیا
سخت سکیورٹی حصار اور حامی وکلاء اور فینز کی بڑی تعداد ک ہمراہ عدالت پیشی pic.twitter.com/O1KEFtXuaD— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 6, 2026
عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ آج صبح سماعت میں این سی سی آئی اے نے تفتیشی رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ استدعا کی عدالت ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت فراہم کرے۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو انتظار میں رکھ کر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی حاضری مکمل کرتے ہوئے کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی تھی۔