10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ خوشی میں بچیوں کے نام بھول گیا، ویڈیو وائرل

ان کی بڑی بیٹی کلاس 12 میں پڑھ رہی ہے اور تمام بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے والد بھرپور کوشش کر رہے ہیں

ہریانہ کی ایک 37 سالہ خاتون نے 10 بیٹیوں کے بعد 11 ویں بچے کے طور پر بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع جند کے شہر اوچانہ کے اوجس ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم میں پیش آیا۔

ماں کو خون کے تین یونٹس کی ضرورت پڑی۔ ڈاکٹر نرویر شیوران نے بتایا کہ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، مگر ماں اور بچہ محفوظ ہیں۔

Load Next Story