راولپنڈی؛ دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع
جلسے اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی جبکہ لاؤڈ اسپیکر اور اسحلے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 22 جنوری تک رہے گی۔