افغان طالبان رجیم کے 4 سالہ دور میں گرفتاریوں اور ہلاکتوں کا خوفناک سلسلہ جاری
افغان طالبان رجیم کے 4 سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا خوفناک سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ ، ہیومن رائٹس اور ہشت صبح نے افغان انٹیلی جنس کے جرائم میں ملوث ہونے کا پردہ چاک کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے دور میں 2025ء کے دوران 123 سابق فوجی اہلکار قتل ہوئے۔
سابق افغان کمانڈر کو 24 دسمبر 2025 کو تہران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اسی طرح افغان انٹیلی جنس اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعددحملوں میں ملوث رہا ہے، جس میں سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹس نے بھی 2021 کے بعد افغانستان میں جبراً گمشدگی اور قتل کے کئی واقعات کی تصدیق کی ہے۔