پشاور میں ایکسائز اسپیشل اسکواڈ کی بڑی کارروائی، 100.8 کلوگرام چرس برآمد
موٹر کار نمبر LED-3066 سے چرس کی کھپ ضبط کی گئی
پشاور میں ایکسائز اسپیشل اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100.8 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔
موٹروے سروس روڈ پر موٹر کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ایکسائز اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
موٹر کار نمبر LED-3066 سے چرس کی کھپ ضبط کی گئی۔ منشیات قبضے میں لیکر تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی۔