پاکستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ

ادویات ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائے گی

کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مفت ادویات فراہمی کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وفاقی سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی Roche کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ اس پانچ سالہ معاہدے کے تحت پمز اسپتال میں کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کینسر مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت ادویات کی فراہمی کے لئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جبکہ نجی دواساز کمپنی کی ایم ڈی نے بھی معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ کینسر موذی مرض ہے جس کا علاج بہت ہی مہنگا ہے۔ پانچ سال کے دوران کینسر کے ایک مریض پر 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد ہر 741 مریضوں کو فی مریض تقریبا ایک کروڑ روپے مفت علاج میسر ہو گا۔ علاج کی سہولت پمز ہسپتال میں اسلام آباد ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے مریضوں کو میسر ہو گی۔

Load Next Story