امریکا: 20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنیوالا شخص کروڑوں ڈالر جیت گیا
امریکا میں 20 برس تک ایک ہی نمبر سیٹ کے ساتھ لاٹری کھیلنے والے شخص نے کروڑوں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ شخص (جن کی شناخت واضح نہیں کیا گئی) نے بتایا کہ وہ لوٹو 47 20 برس سے کھیل رہے ہیں تب سے ہی 02-03-12-15-16-33 یہ سیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
یہ وہ نمبر تھے جو 13 دسمبر کو ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے خریدے گئے ٹکٹ پر درج تھے، جس سے انہوں نے لوٹو 47 کا اب تک کا سب سے بڑا انعام (3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر) جیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹکٹ دیکھا تو تین نمبروں کے میچ ہونے کے بعد خیال کیا کہ کم از کم 5 ڈالر تو واپس آئے۔ جب باقی نمبر بھی میچ ہوتے دیکھے تو اپنی آنکھیں صاف کیں اور ٹکٹ کو دوبارہ چیک کیا کیوں کہ جو وہ دیکھ رہے تھے اس پر یقین نہیں آ رہا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بلایا اور بتایا لیکن انہیں بھی یقین نہیں آیا۔