کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے بڑا منصوبہ تیار
ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کی تعمیر ان مسائل کا دیرپا حل ہے
کراچی:
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری پر کام کا آغاز کر دیا۔
کراچی بندرگاہ پر بذریعہ ریل مال برداری کا نظام تقریباً نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینروں کا رش معمول ہے اور ترسیل کے نظام میں سست روی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی ڈال رہی ہے۔
ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کی تعمیر ان مسائل کا دیرپا حل ہے۔
این ایل سی منصوبے کو 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے مختلف مراحل میں مکمل کرے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ چار ماہ میں مکمل ہوگا۔