لاہور: فیروزپور روڈ پر گیس ہیٹر میں دھماکہ، 6 افراد زخمی 

گیس جمح ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا

لاہور میں اٹاری دربار فیروزپور روڈ پر گیس ہیٹر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس جمح ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے چھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ گیس روم میں جمع ہونے کی وجہ سے دھماکا ہو گیا۔

ریسکیو اہلکار زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں۔ تمام افراد کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Load Next Story