وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا نقصان پہنچادیا

اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے امیدواروں کو 85 لاکھ روپے کا نقصان پہنچادیا۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں 2ہزار فیس فی امیدوار وصول کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کاغذات نامزدگی کی مد میں 85لاکھ 40ہزارجمع ہوئے۔

کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈننس کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔

Load Next Story