این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو نااہل کردیا ہے، وکیل درخواست گزار

این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گذار امیر اکبر کے وکیل سجیل شہریار سواتی پیش ہوئے جبکہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو نااہل کردیا ہے اب لاہور ہائیکورٹ کا سٹے ختم ہوگیا۔ 6 ماہ سے حلقہ این اے 175 نمائندگی سے محروم ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ سے سٹے ختم کرائیں، ہم شیڈول جاری کردینگے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ہم فریق نہیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کردیتے ہیں پھر آپ کے پاس لاہور ہائیکورٹ میں فریق بننے کا موقعہ ہوسکتا ہے۔ مزید برآں جمشید دستی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نے دلائل دینے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جمشی دستی نے سزا پر سرنڈر نہیں کیا اس لیے ان کو حق نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے بعدازاں فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Load Next Story