امریکا: دنیا کا سب سے قد آور مادہ کتا

مِنی نامی پالتو مادہ کتے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈ)

امریکا میں گریٹ ڈین نسل کے مادہ کتے نے دنیا کے سب سے قد آور مادہ کتے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے مِنی نامی پالتو مادہ کتے (جس کا قد 3 فٹ اور 2 انچ ہے) نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

مِنی کے مالکان کین اور لیزا نے اس کو دو ماہ کی عمر میں گود لیا، جس کے بعد وہ تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی اور اس کی پہلی سالگرہ تک اس کا وزن تقریباً 16 کلو گرام تک پہنچ گیا۔

مِنی کی عمر ڈھائی برس کے قریب تھی جب کین اور لیزا کی بیٹی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر سکتی ہے۔

مالکان نے مِنی کے بڑا ہونے کا انتظار کیا اور بالآخر ساڑھے تین برس کی عمر میں اس کے قد کی پیمائش کرائی۔

پیمائش میں مِنی کا قد 3 فٹ اور 2 انچز آیا جو مادہ کیٹیگری میں سب سے قد آور کتے کے ریکارڈ کے لیے کافی تھا۔

Load Next Story