لاہور؛ جائیداد کا تنازع، بھتیجے کے ہاتھوں چاچا قتل

بھتیجے کی گولیوں سے زخمی چاچا کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم جانبر نہ ہو سکا

ستوکتلہ کے علاقے میں بھتیجے نے گولیاں مار کر چاچا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول کے درمیان جائیداد کے تنازع چل رہا تھا، فائرنگ کا واقعہ پی آئی اے روڈ پر پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بھتیجے کی گولیوں سے زخمی چاچا کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی چاچا دم توڑ گیا۔

مقتول چاچا کی شناخت 45 سالہ معظم علی کے نام سے ہوئی، ملزم ابوذر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی۔

Load Next Story