بگ بیش لیگ؛ زمان خان نے شاندار بولنگ کی بدولت اپنی ٹیم کو بظاہر ہارا ہوا میچ جیتوا دیا

پاکستان کے زمان خان نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا

بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو محض 3 رنز سے شکست دی جس میں فیصلہ کن کردار زمان خان کے آخری اوور نے ادا کیا۔

میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے دباؤ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسری گیند پر صرف ایک رن دیا جبکہ تیسری اور چوتھی گیند پر بھی بیٹرز کوئی رن نہ بنا سکے۔

زمان خان کی اس شاندار کارکردگی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کے اس اعصاب شکن اوور کو بگ بیش لیگ کے یادگار لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ

Load Next Story